Earth Leakage Circuit Breaker (ELCB or GFCI): Purpose, Construction & working principle: Urdu version

 

What is ELCB? ارتھ لیکیج سرکٹ بریکر، ای ایل سی بی کیا ہے؟

ارتھ لیکیج سرکٹ بریکر ایک حفاظتی آلہ ہے جو ذیادہ گراؤنڈ  امپیڈینس  والی برقی تنصیبات سے برقی جھٹکے سے بچنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ برقی آلات کے دھاتی کور  پر کم   سطح کے وولٹیج کا پتہ لگاتا ہے اور اگر وولٹیج کی سطح خطرے کی حد سے تجاوز کر جائیں ہے تو سرکٹ کو منقطع کر دیتا ہے۔

 ای ایل سی بی کا مقصد کیا ہے؟

 ای ایل سی بی کا بنیادی مقصد گراؤنڈ کے ساتھ برقی کرنٹ کے لیکیج یا رساؤ کا پتہ لگانا ہے اور خطرے کی صورت میں بجلی کے جھٹکوں کے حادثات سے انسانوں اور جانوروں کو بچانا ہے نیزشارٹ سرکٹ کی صورت میں بجلی کی آگ کو بھی روکا جا سکتا ہے۔

 ای ایل سی بی ایک برقی  تنصیب کے ارد گرد فیز سے لے کر  ارتھ یا گراؤنڈکے تار تک فالٹ کرنٹ کا پتہ لگاتا ہے اور اسکی وجہ سے  ایک خاص حد سے ذیادہ    وولٹیج  ای ایل سی بی کے سینسنگ   کوائل پر  آجا یئں تو  برقی رو منقطع  ہو جائے گی، اور اسی حالت میں رہے گی  ۔  جب تک کہ سرکٹ بریکر کو دستی طور پر دوبارہ ترتیب نہ دیا جائے۔یہ  برقی سرکٹ یا منسلک لوڈ میں خرابی کی   صورت میں حفاظتی سوئچ گئر  ہے۔

 ای ایل سی بی :آپریشن کا بنیادی اصول

ای ایل سی بی دوسرے میکانزم کے ساتھ تین وائنڈنگ ٹرانسفارمر پر مشتمل ہوتا ہے، جس میں دو بنیادی وائنڈنگ اور ایک سیکنڈری وائنڈنگ ہوتی ہے جسے بقایا کرنٹ سینسنگ کوائل بھی کہا جاتا ہے۔ اسے مجموعی طور پر  کور بیلنس کرنٹ ٹرانسفارمر کہا جاتا ہے، سی بی سی ٹی اسکا مخفف ہے۔ بقایا کرنٹ سینسنگ کوائل کا کام  سرکٹ یا منسلک لوڈ میں خرابی کی   صورت میں سرکٹ بریکر ریلے کو  متحرک کرکے برقی رو کو  منقطع کر نا ہے۔

 یہ آپ کو ای ایل سی بی (ارتھ لیکیج سرکٹ بریکر) یا جی ایف آئی (گراؤنڈ فالٹ انٹرپرٹر) کے کام کرنے والے اصول کے بارے میں بتانے کی کوشش اردو میں ہے ۔  دیکھتے ہیں کہ یہ عام اور ناقص حالت میں کیسے کام کرتا ہے۔

بنیادی طور پر،  ای ایل سی بی ایک حفاظتی ریلے ہے جو لیکیج یا رساؤکے کرنٹ سے تحفظ فراہم کرتا ہے، اور اس کا استعمال انسانی جانوں کو بجلی کے جھٹکے سے بچانے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ تو آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ چیز دراصل کیسے کام کرتی ہے، اور ہمیں ایسی خطرناک حالت سے بچا تی ہے۔

  یہ   ای ایل سی بی کا بنیادی سرکٹ ڈایاگرام ہے ، اس میں  نقطے والا علاقہ  ای ایل سی بی کا حصہ ہے۔ یہ سرکٹ بریکر ریلے اور کور بیلنس کرنٹ ٹرانسفارمر پر مشتمل ہوتا ہے، جسے  سی بی سی ٹی بھی کہا جاتا ہے۔ ، اور  ٹیسٹ بٹن پر مشتمل  ہے، جسے دبا کر ای ایل سی بی کی جانچ کر سکتے ہیں، آیا یہ کام کر رہا ہے یا نہیں۔ اس کے علاوہ،  سرخ رنگ میں ا لائن کنڈکٹر ہے، نیلے رنگ میں نیوٹرل ہے، اور سبز رنگ کا ارتھ کنڈکٹر ہے،  اسکے علاوہ منسلک لوڈ اور پاور سپلائ کو بھی دکھایا گیا ہے ۔ آئیے پہلے منظر نامے کو لیں جس میں سب کچھ ٹھیک کام کرتا ہے، کوئی  خرابی نہیں ہے۔

تو اس صورت میں، کیا ہوتا ہے کہ لائن کنڈکٹر سے داخل ہونے والا کرنٹ نیوٹرل سے واپس جانے  والے کرنٹ کے برابر ہوگا، فلیمنگ کے قانون کے مطابق دونوں کی سمت مخالف ہوگی اور برابر  مقدار کا بہاؤ  کا دونوں کنڈکٹر سے گزرے گا، اس عمل کو سیاہ اور کتھئ رنگ کے تیروں کے نشان کے زریعے دکھایا گیا ہے،  لیکن جیسا کہ شدت برابر  ہے اور سمت مخالف ہے۔ اس لیے وہ ایک دوسرے کے اثر کو منسوخ کر دیں گے، اس لیے  سی بی سی ٹی  میں کوئی بقایا  کرنٹ کابہاؤ نہیں ہوگا، جسکی وجہ سے  بقایا کرنٹ سینسنگ کوائل  میں بھی کرنٹ نہیں  گزرے گا، اور نظام بالکل معمول کے مطابق کام کر تا رہے گا۔

خرابی کی صورت

 اگر خرابی کی صورت میں منسلکہ لوڈ جزوی یا مکمل ارتھ یا گراؤ نڈ ہو جا تا ہے، جو خطرناک ہے، اس صورت حال میں کرنٹ کا کچھ یا مکمل حصہ ارتھ کےتار  ، جو آلہ یا آلات کے جسم کو چھو رہا ہے ،کے ساتھ بہنا شروع ہو جائے گا جیسا کہ ذردئ رنگ کے تیر سے دکھایا گیا ہے ۔ اب کرنٹ کی کچھ مقدار، جو لائن کنڈکٹر سے داخل ہو رہی ہے ارتھ کنڈکٹر کے ذریعے گراؤنڈ  ہوگی اور کچھ مقدار نیوٹرل سے واپس ہوگی جو کہ پہلے سے کم ہے۔، اب لائن کنڈکٹر  کے داخلی کرنٹ اور نیوٹرل تار سے واپس ہو نے والے  کرنٹ کی مقدار میں فرق ہو گا، اس لیے یہ فرق کور بیلنس کرنٹ ٹرانسفارمر میں   کرنٹ کا  بہاؤ پیدا کرے گا ، جو پھر بقایا کرنٹ سینسنگ کوائل  کے ذریعے ریلے کے لیے سگنل کا کام کرے گا اور ریلے سرکٹ بریکر حرکت میں آتی ہے اور  بر  قی رو منقطع  ہو جاتی ہے۔ اور اس لیے  اس قسم کی ناقص حالت میں، اگر انسان یا کوئی اور جاندار اس قسم کی سطح کو چھوتا ہے تو  بجلی کے جھٹکے سے محفوظ  ہو جا تا ہے۔

اسکی  عملی  وتکنیکی تفصیل نیچے دیگئ ویڈیو سے مزید واضح ہے۔

 

 

7 thoughts on “Earth Leakage Circuit Breaker (ELCB or GFCI): Purpose, Construction & working principle: Urdu version”

  1. This is the right blog for anybody who wants to understand this topic. You know so much its almost hard to argue with you (not that I really would want toÖHaHa). You definitely put a new spin on a subject which has been written about for a long time. Excellent stuff, just excellent!

  2. Great article! I appreciate the clear and insightful perspective you’ve shared. It’s fascinating to see how this topic is developing. For those interested in diving deeper, I found an excellent resource that expands on these ideas: check it out here. Looking forward to hearing others’ thoughts and continuing the discussion!

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *